کیجریوال نے لکھنو کے وکاس نگر کی جھگی جھونپڑی میں لگنے والی آگ پر غم کا اظہار کیا۔
نئی دہلی، 16 اپریل (ہ س): عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو لکھنو¿ کے وکاس نگر میں جھگی جھونپڑی میں آگ لگنے پر غم کا اظہار کیا۔ اروند کیجریوال نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متاثرہ
غم


نئی دہلی، 16 اپریل (ہ س): عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو لکھنو¿ کے وکاس نگر میں جھگی جھونپڑی میں آگ لگنے پر غم کا اظہار کیا۔

اروند کیجریوال نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور لکھا، ”متاثرہ خاندانوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے جنہوں نے لکھنو¿ کے وکاس نگر کی جھگی بستی میں لگی زبردست آگ میں اپنا سب کچھ کھو دیا۔“

انہوں نے کہا کہ ان غریب خاندانوں کی نہ صرف چھتیں جل گئی ہیں بلکہ ان کی زندگی کی بچت اور ذریعہ معاش بھی آگ میں جل کر تباہ ہو گیا ہے۔ کیجریوال نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد متاثرہ خاندانوں کے لیے مناسب راحت، روزگار اور بازآبادکاری کو یقینی بنائے۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کی شام لکھنو¿ کے وکاس نگرجھگی جھونپڑی میں آگ لگ گئی تھی، جس میں 200 سے زیادہ جھونپڑیاں جل کر راکھ ہو گئی تھیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande