
علی گڑھ, 15 اپریل (ہ س)۔
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ سائیکیاٹری کے ڈاکٹر محمد ریاض الدین نے اِرا میڈیکل کالج، لکھنؤ میں آٹزم اسپیکٹرم ڈِس آرڈر پر ایک لیکچر کیا۔ اس دوران سینئر فیکلٹی اراکین، میڈیکل کے طلبہ، این جی او نمائندگان اور آٹزم سے متاثرہ بچوں کے والدین موجود رہے۔ڈاکٹر ریاض الدین نے آٹزم کی ابتدائی شناخت، تشخیص، شواہد پر مبنی مداخلت اور کثیرجہتی علاج و نگہداشت پر تفصیل سے روشنی ڈالی، اور بروقت مداخلت کے ساتھ ساتھ معاشرتی قبولیت کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی آگہی ہفتہ برائے آٹزم، عوام میں شعور بیدار کرنے، بدنامی کے احساس کو کم کرنے اور شمولیتی معاونتی نظام کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ انھوں نے سماجی فلاح و بہبودکی خاطر علمی و تحقیقی رہنمائی فراہم کرنے کے تئیں اے ایم یو کی وابستگی کے عزم کی توثیق کی۔آخر میں ایک معلوماتی سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ