
علی گڑھ, 15 اپریل (ہ س)۔
پروفیسر خورشید عالم کو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ بایو کیمسٹری کا 16 اپریل 2026 سے آئندہ تین سال کے لیے چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔میڈیکل بایو کیمسٹری کے میدان میں ایک ممتاز فیکلٹی ممبر پروفیسر عالم کو تدریس و تحقیق کا تین دہائیوں سے زائد کا تجربہ حاصل ہے، اور وہ 2010 سے بطور پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی تحقیقی خدمات کو وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے، اور ان کے 100 سے زائد تحقیقی مقالے معتبر جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔
پروفیسر عالم نے متعدد پی ایچ ڈی اور پوسٹ گریجویٹ مقالوں کی رہنمائی کی ہے اور وہ کئی مالی اعانت یافتہ تحقیقی منصوبوں سے بطور پرنسپل انویسٹی گیٹر اور شریک انویسٹی گیٹر وابستہ رہے ہیں۔ ان کی تحقیق کا بنیادی مرکز بیماریوں کے بایو کیمیائی اور امیونولوجیکل پہلو ہیں، جن میں ذیابیطس اور خود کار مدافعتی امراض شامل ہیں۔وہ اس سے قبل بھی شعبے کے چیئرمین رہ چکے ہیں اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے منتخب رکن بھی رہے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ