ایران سے دوبارہ بات چیت شروع ہونے کی امید کے سبب گلوبل مارکیٹ سے تیزی کے اشارے، ایشیا میں بھی چوطرفہ مضبوطی کا رجحان
ایران سے دوبارہ بات چیت شروع ہونے کی امید کے سبب گلوبل مارکیٹ سے تیزی کے اشارے، ایشیا میں بھی چوطرفہ مضبوطی کا رجحان نئی دہلی، 15 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کا جلد حل نکلنے کی امید کے باعث پوری دنیا کے بازار میں جوش و خروش کا ماحول ن
گلوبل مارکیٹ کی علامتی تصویر


ایران سے دوبارہ بات چیت شروع ہونے کی امید کے سبب گلوبل مارکیٹ سے تیزی کے اشارے، ایشیا میں بھی چوطرفہ مضبوطی کا رجحان

نئی دہلی، 15 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کا جلد حل نکلنے کی امید کے باعث پوری دنیا کے بازار میں جوش و خروش کا ماحول نظر آرہا ہے۔ امریکی بازار بھی گزشتہ سیشن کے دوران مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج سبقت کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ یورپی بازار میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل خریداری ہوتی رہی۔ اسی طرح ایشیائی بازار میں بھی چوطرفہ خریداری ہو رہی ہے۔

ایران کے ساتھ دوبارہ بات چیت شروع ہونے کا اشارہ ملنے کی وجہ سے امریکی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل جوش و خروش کا ماحول رہا۔ ڈاو جونز 600 پوائنٹس تک اچھل گیا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 81.14 پوائنٹس یعنی 1.18 فیصد کی تیزی کے ساتھ 6,967.38 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 455.35 پوائنٹس یعنی 1.96 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 23,639.08 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ڈاو جونز فیوچرز آج فی الحال 80.74 پوائنٹس یعنی 0.17 فیصد کی سبقت کے ساتھ 48,616.73 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔

امریکی بازار کی طرح ہی یورپی بازار میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران جوش برقرار رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.25 فیصد کی چھلانگ لگا کر 10,609.06 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے 91.88 پوائنٹس یعنی 1.10 فیصد کی تیزی کے ساتھ 8,327.86 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 301.78 پوائنٹس یعنی 1.26 فیصد کی سبقت کے ساتھ 24,044.22 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی بازار میں بھی آج چوطرفہ تیزی کا رجحان بنا ہوا ہے۔ ایشیا کے نو بازاروں میں سے آٹھ کے انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں۔ تھائی لینڈ کے اسٹاک ایکسچینج میں چھٹی ہونے کی وجہ سے سیٹ کمپوزٹ انڈیکس میں آج کوئی ہلچل نہیں ہے۔ گفٹ نفٹی 335 پوائنٹس یعنی 1.40 فیصد کی تیزی کے ساتھ 24,212.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 263.68 پوائنٹس یعنی 1.01 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 26,136 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ کوسپی انڈیکس نے آج زوردار چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 180.92 پوائنٹس یعنی 3.03 فیصد کی تیزی کے ساتھ 6,148.67 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ اسی طرح تائیوان ویٹیڈ انڈیکس 599.50 پوائنٹس یعنی 1.65 فیصد کی سبقت کے ساتھ 36,895.62 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

اس کے علاوہ نکیئی انڈیکس 454.61 پوائنٹس یعنی 0.79 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 58,332 پوائنٹس کی سطح پر، اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.48 فیصد کی تیزی کے ساتھ 5,031.66 پوائنٹس کی سطح پر، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.37 فیصد کے اضافے کے ساتھ 4,041.45 پوائنٹس کی سطح پر اور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.16 فیصد کی سبقت کے ساتھ 7,688.30 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande