
علی گڑھ, 15 اپریل (ہ س)شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کشن گنج سینٹر، بہار نے ”بزمِ معیار“ کے عنوان سے دو روزہ سالانہ ہال ہفتہ کا انعقاد کیا، جس میں طلبہ نے اپنی صلاحیتوں، تخلیقی جوہر اور ٹیم ورک کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
پروگرام کا افتتاح سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد طارق نے کیا، جنہوں نے طلبہ کو ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی تاکہ ان کی ہمہ جہت ترقی ممکن ہو سکے۔ ڈاکٹر محمد عاصم نے استقبالیہ کلمات پیش کیے جبکہ ڈاکٹر زیبا ناز نے اظہارِ تشکر کیا۔اس موقع پر ڈبیٹ، کوئز، ٹریژر ہنٹ، ڈمب شراڈ، اسپیل بی، اوپن مائیک، فوٹوگرافی، انتاکشری، ایڈ-میڈ شو، آئی پی ایل آکشن اور برانڈ ریبس کوئز کا اہتمام کیا گیا۔سینئر ہال نمائندگان محمد امجد اور عمرہ شیراز نے یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فیض محمد، فیکلٹی ممبران ڈاکٹر یاسر امام، ڈاکٹر زیبا ناز، ڈاکٹر محمد عاصم، مسٹر اقرب اللہ خان اور مسٹر حسنات عالم سمیت عملے کے تعاون کو بھی سراہا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ