آسام کے وزیر اعلی ہمنتا بسوا شرما نے اوڈیشہ کے دورے کے دوران راہل گاندھی کو نشانہ بنایا
بھونیشور، 15 اپریل(ہ س )۔ آسام کے وزیر اعلی ہمنتا بسوا شرما نے بدھ کے روز اوڈیشہ کے دورے کے دوران کانگریس رہنما راہل گاندھی پر شدید حملہ کیا۔ ہمنتا بسوا شرما صبح بھونیشور پہنچے اور پھر شری جگن ناتھ مندر میں بھگوان جگن ناتھ، بلبھدر اور دیوی سبھدرا
آسام کے وزیر اعلی ہمنتا بسوا شرما نے اوڈیشہ کے دورے کے دوران راہل گاندھی کو نشانہ بنایا


بھونیشور، 15 اپریل(ہ س )۔

آسام کے وزیر اعلی ہمنتا بسوا شرما نے بدھ کے روز اوڈیشہ کے دورے کے دوران کانگریس رہنما راہل گاندھی پر شدید حملہ کیا۔ ہمنتا بسوا شرما صبح بھونیشور پہنچے اور پھر شری جگن ناتھ مندر میں بھگوان جگن ناتھ، بلبھدر اور دیوی سبھدرا کا آشیرواد حاصل کرنے کے لیے پوری گئے۔ انہوں نے یہ دورہ آسام اسمبلی انتخابات کے نتائج سے قبل کیا۔میڈیا سے بات چیت کے دوران آسام کے وزیر اعلی نے راہل گاندھی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، راہل گاندھی ایک پاگل شخصہے۔آپ ان کے بارے میں کیوں پوچھ رہے ہو ۔

گولڈن ویزا سے متعلق الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شرما نے اپنے ناقدین کو دستاویزات پیش کرنے کا چیلنج کیا۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو ان کے پاس اور نہ ہی ان کے خاندان کے پاس کوئی گولڈن ویزا ہے اور اپوزیشن سے کہا کہ وہ اپنے دستاویزات کو عام کریں۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے حالیہ چھاپوں کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔اپنے سیاسی پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے شرما نے بتایا کہ پوری درشن کے بعد وہ کولکاتہ جائیں گے اور وہاں مہم چلائیں گے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ آسام میں بی جے پی حکومت بنائے گی۔ آسام کے وزیر اعلی اڈیشہ کے ایک روزہ دورے پر ہیں۔ وہ پوری سے بھونیشور واپس آنے کے بعد شام کو آسام کے لیے روانہ ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande