
علی گڑھ , 15 اپریل (ہ ایس)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 15 طلبہ کو ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے زیراہتمام منعقدہ کیمپس پلیسمنٹ مہم کے ذریعے عظیم پریم جی فاؤنڈیشن نے منتخب کیا ہے۔ فاؤنڈیشن نے متعدد مراحل پر مشتمل انتخابی عمل کے بعد سماجی علوم، سائنسی اور آرٹس کے شعبوں سے طلبہ کو بطور ایسوسی ایٹ منتخب کیا۔منتخب ہونے والے طلبہ میں رباب فاطمہ (ایم ایس سی کیمسٹری)، سہیل احمد (ایم اے اکنامکس)، سمنہ مریم، الفشا انصاری اور عروج احمد وانی (ایم اے فلسفہ)، عظمیٰ صمدانی، انس احمد اور سارہ قدسیہ (ایم ایس ڈبلیو)، عطیہ فریدی (ایم اے انگلش)، نور جہاں آرا اور مصباح قریشی (ایم ایس سی شماریات)، روح الامان اور مرشد انصاری (ایم ایس سی فزکس)، اور شاہ طوبیٰ اور شائفہ بانو (بی ایڈ) شامل ہیں۔طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے کہا کہ ان کا انتخاب مضبوط تعلیمی بنیاد، سماجی امور سے وابستگی اور یونیورسٹی میں فراہم کی جانے والی جامع تعلیمی تربیت کا مظہر ہے۔ مسٹر سعد حمید، ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر (جنرل)، اے ایم یو نے بتایا کہ انتخابی عمل کے دوران فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے طلبہ کی لگن، واضح سوچ اور ادارے کے وژن سے ہم آہنگی کو سراہا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ