
بھاگلپور، 15 اپریل (ہ س)۔
پولیس ضلع نوگچھیا کےبابا شیو راؤت پل پر بدھ کی صبح ایک ٹرک اور پک اپ کے درمیان زبردست ٹکر ہوگئی۔ اس واقعہ میں تین لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ 6لوگ زخمی ہیں۔ اطلاع ملنے پر ڈائل 112 کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور مقامی لوگوں کی مدد سے تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ تمام متاثرین نوگچھیا کے رہنے والے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ تیز رفتار نامعلوم گاڑی اور پک اپ 407 میں ٹکرہوگئی ۔اس واقعہ میں دو خواتین اور ایک مرد کی موت علاج کے دوران ہوگئی، جبکہ 6 لوگ زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں ملکی گاؤں رہائشی سنجو دیوی (60) اور کاری دیوی (55)شوہر پرکاش منڈل اور پاچو چودھری شامل ہیں۔ زخمیوں میں فدنی چودھری (55)، منوج یادو (40) اور شوبھا دیوی شدید زخمی ہیں، جنہیں بہتر علاج کے لیے بھاگلپور مایا گنج اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔وہیں چمپا دیوی (40) اور بیچنی دیوی (50) نوگچھیا میں زیر علاج ہیں۔ لواحقین نے بتایا کہ یہ افراد پٹنہ سے مزدوری کر کے لوٹ رہے تھے تبھی نا معلوم نے ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد گاڑی ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس نے پک اپ 407 کو ضبط کر لیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan