صدر جمہوریہ مرمو آج اور کل گجرات، 16-15 اپریل کو مہاراشٹر میں
نئی دہلی، 13 اپریل (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا آج سے دو ریاستوں کا دورہ شروع ہوگا۔ وہ آج اور کل گجرات اور 16-15 اپریل کو مہاراشٹر کے دورے پر رہیں گی۔ اس دوران وہ تقسیمِ اسناد (کانووکیشن کی تقریبات) اور دیگر پروگراموں میں شرکت کریں گی۔ صدر
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو۔ فوٹو: انٹرنیٹ میڈیا


نئی دہلی، 13 اپریل (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا آج سے دو ریاستوں کا دورہ شروع ہوگا۔ وہ آج اور کل گجرات اور 16-15 اپریل کو مہاراشٹر کے دورے پر رہیں گی۔ اس دوران وہ تقسیمِ اسناد (کانووکیشن کی تقریبات) اور دیگر پروگراموں میں شرکت کریں گی۔

صدر جمہوریہ سکریٹریٹ کے مطابق، صدر جمہوریہ مرمو آج راجکوٹ میں ایمس کے پہلے کانووکیشن میں شامل ہوں گی۔ 14 اپریل کو ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے یومِ پیدائش کے موقع پر گاندھی نگر میں واقع لوک بھون میں ’سماجک سمرستا مہوتسو‘ (سماجی ہم آہنگی کے تہوار) میں حصہ لیں گی۔ اس کے بعد راشٹریہ رکشا یونیورسٹی کے پانچویں کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔

صدر جمہوریہ مرمو اگلے دن 15 اپریل کو ناگپور میں ایمس کے دوسرے کانووکیشن میں شامل ہوں گی۔ اگلی کڑی میں نیشنل اکیڈمی آف ڈائریکٹ ٹیکسز میں انڈین ریونیو سروس (انکم ٹیکس) کے 78 ویں بیچ کے ٹرینی افسران کی اختتامی تقریب میں بھی حصہ لیں گی۔ 16 اپریل کو صدر جمہوریہ وردھا میں مہاتما گاندھی بین الاقوامی ہندی یونیورسٹی کے چھٹے کانووکیشن میں شامل ہوں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande