آئی ایم ایم جموں نے سی اے ایچ او کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
جموں, 13 اپریل (ہ س)انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) جموں اور کنسورشیم آف ایکریڈیٹڈ ہیلتھ کیئر آرگنائزیشنز (سی اے ایچ او) کے درمیان صحت کے شعبے میں مینجمنٹ کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ سرکاری ترجمان کے مطابق
Imm


جموں, 13 اپریل (ہ س)انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) جموں اور کنسورشیم آف ایکریڈیٹڈ ہیلتھ کیئر آرگنائزیشنز (سی اے ایچ او) کے درمیان صحت کے شعبے میں مینجمنٹ کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

سرکاری ترجمان کے مطابق، معاہدہ آئی آئی ایم جموں کے ڈائریکٹر پروفیسر بی ایس سہائے اور سی اے ایچ او کے صدر وجے اگروال کے درمیان سی اے ایچ او کی سالانہ کانفرنس کے دوران طے پایا۔

انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری کا مقصد صحت کے شعبے میں استعداد کار، تحقیق اور تعلیمی معیار کو فروغ دینا ہے، جس میں معیار، مریضوں کی حفاظت اور ڈیجیٹل تبدیلی پر خاص توجہ دی جائے گی۔

معاہدے کے تحت مشترکہ سرٹیفکیٹ پروگرامز، مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرامز، ایگزیکٹو ایجوکیشن، تحقیقی سرگرمیاں اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ آئی آئی ایم جموں تعلیمی ڈھانچے اور نصاب کی ذمہ داری سنبھالے گا، جبکہ سی اے ایچ او تربیت، انٹرن شپ اور صنعتی روابط کو فروغ دے گا۔

اس تعاون سے ایم بی اے (ہیلتھ کیئر) کے طلبہ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں پروفیسر بی ایس سہائے نے کہا کہ یہ معاہدہ تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس سے صحت کے نظام کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande