
تلنگانہ میں تدرجہ حرارت میں اضافہ کا امکا: محکمہ موسمیاتحیدرآباد، 12 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ میں آئندہ تین دنوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بتدریج دو سے تین ڈگری تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ محکمہ کی جانب سے جاری روزانہ موسمی رپورٹ کے مطابق ریاست میں اگلے سات دنوں تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی تلنگانہ میں موسم خشک ہی رہا۔ رپورٹ کے مطابق اسی مدت کے دوران محبوب نگر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق