57روزہ امرناتھ یاترا 3 جولائی کو شروع ہوگی، 28 اگست کو ختم ہوگی: ایل جی سنہا
سرینگر، 12 اپریل(ہ س)۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو اعلان کیا کہ اس سال امرناتھ یاترا 3 جولائی کو شروع ہوگی اور 28 اگست کو ختم ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایل جی سنہا نے سالانہ یاترا کے شیڈول کا انکشاف کرتے ہوئے ایکس پر لکھا: شری امرناتھ جی ی
تصویر


سرینگر، 12 اپریل(ہ س)۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو اعلان کیا کہ اس سال امرناتھ یاترا 3 جولائی کو شروع ہوگی اور 28 اگست کو ختم ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایل جی سنہا نے سالانہ یاترا کے شیڈول کا انکشاف کرتے ہوئے ایکس پر لکھا: شری امرناتھ جی یاترا اس سال 3 جولائی 2026 کو شروع ہوگی اور 28 اگست 2026 کو رکھشا بندھن پراختتام پذیرہوگی، جو کہ کل 57 دنوں پر محیط ہے۔

پرتھم پوجا، بھگوان شیو کا آشیرواد حاصل کرنے کے لیے، جیشتھا پورنیما، 29 جون 2026 کو منعقد کی جائے گی۔ یاترا کے لیے ایڈوانس رجسٹریشن 15 اپریل 2026 کو آف لائن اور آن لائن دونوں طریقوں سے شروع ہوگی۔یہ سہولت ملک بھر میں جے اینڈ کے بینک، پی این بی، ایس بی آئی، اور یس بینک کی 554 شاخوں پر دستیاب ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande