مدھیہ پردیش میں گرمی کا اثر تیز، درجہ حرارت میں 4 ڈگری سیلسیس کا اضافہ، رتلام سب سے گرم
بھوپال، 12 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں گرمی نے اب سخت تیور دکھانا شروع کر دیے ہیں۔ صبح سے ہی تیز دھوپ لوگوں کو جھلسا رہی ہے، جبکہ دوپہر میں حالات اور زیادہ گرم ہو رہے ہیں۔ ریاست کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اوسطاً تقریباً 4 ڈگری سیلسیس کا اضاف
ایم پی موسم فائل فوٹو


بھوپال، 12 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں گرمی نے اب سخت تیور دکھانا شروع کر دیے ہیں۔ صبح سے ہی تیز دھوپ لوگوں کو جھلسا رہی ہے، جبکہ دوپہر میں حالات اور زیادہ گرم ہو رہے ہیں۔ ریاست کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اوسطاً تقریباً 4 ڈگری سیلسیس کا اضافہ درج کیا گیا ہے، وہیں کئی شہروں میں یہ اضافہ 5 سے 6 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اندور، اجین، بھوپال اور نرمدا پورم ڈویژن میں گرمی کا اثر سب سے زیادہ دیکھا جا رہا ہے اور فی الحال یہی صورتحال برقرار رہنے کے آثار ہیں۔ آج اتوار کو بھی ایسا ہی موسم رہے گا۔ وہیں، گزشتہ ہفتہ کو ریاست کے 18 شہروں میں دن کا درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس یا اس سے زیادہ درج کیا گیا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت رتلام میں 40.6 ڈگری رہا۔ اس کے علاوہ نرمدا پورم میں 39.4 ڈگری، دھار میں 39.2 ڈگری، کھرگون میں 39 ڈگری اور گنا میں 38 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ شاجاپور، رائسین اور ساگر جیسے شہروں میں بھی درجہ حرارت 37 ڈگری سے اوپر بنا رہا۔

بڑے شہروں کی بات کریں تو اجین میں 38 ڈگری کے ساتھ سب سے زیادہ گرمی رہی۔ اندور میں 37.6 ڈگری، بھوپال میں 36.8 ڈگری، جبل پور میں 36.6 ڈگری اور گوالیار میں 35.8 ڈگری درجہ حرارت درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 اپریل سے ایک نیا سسٹم فعال ہوگا، لیکن اس کا اثر کمزور رہے گا۔ ایسے میں ریاست میں گرمی کا دور جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے مناسب پانی پینے، جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے اور دوپہر کے وقت دھوپ میں زیادہ دیر تک نہ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی ہلکے رنگ کے اور سوتی کپڑے پہننے نیز بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھنے کو کہا گیا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس بار اپریل کے آغاز میں موسم معمول سے ہٹ کر رہا۔ 1 سے 9 اپریل کے درمیان ریاست کے کئی حصوں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری دیکھنے کو ملی۔ گوالیار میں سب سے زیادہ بارش درج کی گئی، جبکہ 15 سے زائد اضلاع میں اولے گرے اور تقریباً 45 اضلاع میں بارش ہوئی۔ اپریل اور مئی کو گرمی کے اہم مہینے مانا جاتا ہے اور عام طور پر اپریل کے دوسرے پندرہواڑے سے ہی تیز گرمی کا دور شروع ہو جاتا ہے، جو اب ریاست میں واضح طور پر نظر آنے لگا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande