کشن گنج پولیس کی نئی پہل : ہر تھانے میں شکایات باکس اور کیو آر کوڈ لگائے جائیں گے
کشن گنج پولیس کی نئی پہل : ہر تھانے میں شکایات باکس اور کیو آر کوڈ لگائے جائیں گے کشن گنج، 12 اپریل (ہ س)۔ کشن گنج پولیس نے عوام کی شکایات اور تجاویز کو براہ راست پولیس تک پہنچانے کے لیے ایک نئی پہل شروع کی ہے۔ اب تمام تھانوں میں شکایات باکس لگا
کشن گنج پولیس کی نئی پہل: ہر تھانے میں شکایات باکس اور کیو آر کوڈ لگائے جائیں گے


کشن گنج پولیس کی نئی پہل : ہر تھانے میں شکایات باکس اور کیو آر کوڈ لگائے جائیں گے

کشن گنج، 12 اپریل (ہ س)۔ کشن گنج پولیس نے عوام کی شکایات اور تجاویز کو براہ راست پولیس تک پہنچانے کے لیے ایک نئی پہل شروع کی ہے۔ اب تمام تھانوں میں شکایات باکس لگائے جائیں گے اور لوگ کیو آڑ کوڈ کے ذریعے اپنی شکایات اور تجاویز بھی درج کر سکیں گے۔ اس نئے نظام کا افتتاح کرتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار نے تمام تھانہ انچارجوں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ ہفتے تک ضلع کے تمام تھانوں میں شکایت باکس اور کیو آر اسکین کوڈ نصب کردیئے جائیں۔

نئے نظام کے تحت کوئی بھی شخص اپنے موبائل فون سے تھانہ میں نصب کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے اپنی شکایت یا تجویز براہ راست درج کرا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جو لوگ تحریری شکایت جمع کروانا چاہتے ہیں، وہ اپنا مسئلہ لکھ کر شکایت باکس میں رکھ سکتے ہیں۔ شکایت باکس ہر شام تھانہ صدر یا سینئر پولیس افسر کے ذریعہ کھولے جائیں گے اور موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

ایس پی سنتوش کمار نے بتایا کہ شہری اکثر اپنی شکایات کی اطلاع دینے سے کتراتے ہیں۔ اس نئے نظام کے ذریعے لوگ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے تحفظات پولیس تک پہنچا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موصول ہونے والی تجاویز اور شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور فوری طور پر ضروری بہتری لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ ضلع میں ٹریفک کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ٹریفک تھانہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلع میں مختلف چیکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کریں اور وہاں کیو آر کوڈ اور اسکین نصب کریں۔ اس نظام کے رواں ماہ کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک نافذ ہونے کی امید ہے۔ نیا نظام لاگو ہونے کے بعد لوگ کیو آڑ کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے گاڑیوں کی جانچ کے دوران اپنے چالان کی رقم فوری طور پر جمع کروا سکیں گے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کی چیکنگ کو مزید موثر بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور موبائل ایپس کا استعمال کیا جائے گا۔ پولیس کے اس نئے اقدام سے عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شکایات کے فوری حل کو یقینی بنانے کی توقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande