رانچی میں نابالغ گھریلو ملازمہ کا پیٹ پیٹ کر قتل، خاتون سپروائزر اور اس کا بھائی گرفتار
رانچی ، 12 اپریل (ہ س)۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے کانکے تھانہ علاقے میں ایک 16 سالہ لڑکی کی مشتبہ موت کے معاملے میں پولیس نے ایک خاتون سپروائزر اور اس کے بھائی کو گرفتار کیا ہے۔ بتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ معاملہ قتل کا ہے ، نابالغ لڑکی
رانچی میں نابالغ گھریلو ملازمہ کا پیٹ پیٹ کر قتل، خاتون سپروائزر اور اس کا بھائی گرفتار


رانچی ، 12 اپریل (ہ س)۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے کانکے تھانہ علاقے میں ایک 16 سالہ لڑکی کی مشتبہ موت کے معاملے میں پولیس نے ایک خاتون سپروائزر اور اس کے بھائی کو گرفتار کیا ہے۔ بتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ معاملہ قتل کا ہے ، نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ، سشما کماری، جو ایک سرکاری دفتر میں نگراں ہے، نے نابالغ کو اپنے گھر میں گھریلو ملازمہ کے طور پرکام پر رکھا تھا۔ الزام ہے کہ سشما کماری نے نابالغ پر بار بار حملہ کیا۔ شدید زخمی ہونے کے نتیجے میں ہفتہ کو نابالغ کی موت ہوگئی۔واقعے کے بعد سشما کماری اپنے بھائی اور ڈرائیور کے ساتھ متوفی کی لاش اپنے گاو¿ں لے کر فرار ہوگئی۔ لواحقین نے جب لڑکی کی لاش کا معائنہ کیا تو انہیں کئی سنگین زخم پائے گئے۔ اس سے ناراض ہوکر ہفتہ کی رات بڑی تعداد میں گاو¿ں والوں نے کانکے پولیس اسٹیشن پر جمع ہوکر احتجاج کیا۔

معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دیہی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پروین پشکر نے ذاتی طور پر کانکے تھانے کا دورہ کیا اور جانچ کی ذمہ داری سنبھالی۔ پولیس کی ایک ٹیم، جس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹر-فاریسٹ امر پانڈے شامل ہیں، نے ملزم کے گھر پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کی۔ فوٹیج نے نابالغ پر وحشیانہ حملے کی تصدیق کی ہے۔ڈی ایس پی امر پانڈے نے بتایا کہ اس معاملے میں سشما کماری اور ان کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے اور دیگر ملزمان کے کردار کی بھی تفتیش کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande