رانچی: ایکسائز کانسٹیبل امتحان میں پیپر لیک ہونے کا خدشہ، 150 سے زیادہ نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا
رانچی، 12 اپریل (ہ س)۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے تماڑ تھانہ علاقے میں ایکسائز کانسٹیبل کے امتحان کا سوالیہ پرچہ لیک ہونے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 150 سے زیادہ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان تمام لوگوں سے باریک بینی سے پوچھ گ
JH-SUSPECTED-PAPER-LEAK-EXCISE-CONSTABLE-DETAINED


رانچی، 12 اپریل (ہ س)۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے تماڑ تھانہ علاقے میں ایکسائز کانسٹیبل کے امتحان کا سوالیہ پرچہ لیک ہونے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 150 سے زیادہ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان تمام لوگوں سے باریک بینی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ،حراست میں لیے گئے زیادہ تر نوجوان ایکسائز کانسٹیبل کا امتحان دینے والے امیدوار تھے۔ وہ ایک ساتھ جمع ہوکر مبینہ طور پر سوالیہ پرچہ لیک ہونے پر چرچا کر رہے تھے۔ اس دوران پولیس کو اطلاع ملی اور فوری طور پر انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ فی الحال تمام نوجوانوں کو تماڑ پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے اورتھانے کے مین گیٹ کو بند کرکے سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ پروین پشکر ذاتی طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پولیس کو یہ اطلاع بھی ملی کہ امیدواروں کو سوالیہ پرچے فراہم کیے جاسکتے ہیں اور بعض صورتوں میں حقیقی امیدواروں کی جگہ ڈپلیکیٹ امیدواروں کو بٹھانے کے منصوبے بنائے جارہے تھے۔

تاہم اب تک کی تحقیقات میں پیپر لیک ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پروین پشکر نے بتایا کہ نوجوانوں کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور جامع تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بے ضابطگی پائی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande