غیر قانونی کان کنی پر سختی: اوریا میں چیکنگ مہم کے دوران 10 ڈمپر ضبط، 3.58 لاکھ جرمانہ
اوریا، 12 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے اوریا ضلع میں غیر قانونی معدنیات کی ترسیل کے خلاف ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ کی رات چلائی گئی خصوصی چیکنگ مہم کے دوران 10 ڈمپروں کو ضبط کیا گیا، جبکہ 23 گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔ اس کارروائی میں کل 3 لاکھ 58 ہزا
فوٹو: اوور لوڈ ہونے پر سیج کیا گیا وہیکل کوتوالی میں کھڑا


اوریا، 12 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے اوریا ضلع میں غیر قانونی معدنیات کی ترسیل کے خلاف ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ کی رات چلائی گئی خصوصی چیکنگ مہم کے دوران 10 ڈمپروں کو ضبط کیا گیا، جبکہ 23 گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔ اس کارروائی میں کل 3 لاکھ 58 ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا گیا۔

ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر یہ مشترکہ مہم دیوکلی چوکی، جالون چوراہہ اور اوریا-اٹاوہ شاہراہ پر چلائی گئی۔ مہم میں ذیلی ضلع مجسٹریٹ (صدر) اجے آنند ورما، پولیس ڈویژنل افسر اشوک کمار سنگھ، کوتوالی اوریا کے انچارج انسپکٹر راجکمار سنگھ، مائننگ افسر وششٹھ یادو، اے آر ٹی او دفتر کے پی ٹی او آنند رائے اور جی ایس ٹی دفتر کے سی ٹی او شیلیندر موریہ سمیت کئی افسران موجود رہے۔

جانچ کے دوران کل 34 ڈمپروں کی تلاشی لی گئی، جن میں سے 10 کو سیج کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ دفعہ 318(4) بی این ایس کے تحت ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

ضلع انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی کان کنی اور ترسیل کے خلاف اس طرح کی سخت کارروائی آگے بھی مسلسل جاری رہے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کے ریونیو کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف باقاعدگی سے ایسی مہمات چلائی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande