
حیدرآباد، 12 اپریل (ہ س)۔
حیدرآباد کے راجندرنگر سرکل کے تحت شیورام پلی کی سرواریڈی کالونی میں اتوار کوسجاوٹی سامان کے ایک گودام میں بھیانک آگ لگ گئی جس سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پلاسٹک، فلیکس بینراورتھرموکول جیسی نہایت آتش گیراشیاء کی موجودگی کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی اوراس کی لپیٹ میں آ کر قریب کا ایک مکان بھی متاثرہوگیا۔ پورے علاقے میں گھنا دھواں چھا گیا جس کے باعث لوگوں کو اپنے گھروں سے باہر نکلنا پڑا۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی ٹیمیں فوراًموقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پرقابوپالیا گیا ۔ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق