عازمین کی خدمت اور تحائف تقسیم کرے گی سیوہاروی آرگنائزیشن
نئی دہلی،12اپریل(ہ س)۔ حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئر آرگنائزیشن سال 2002 سے مختلف ممالک سے حج بیت اللہ شریف کے لیے آنے والے حاجیوں کے درمیان تحائف تقسیم کرنے، انہیں بنیادی تربیت دینے کے ساتھ دیگر دشواریوں میں حاجیوں کو مدد فراہم کرنے کی خدمات ا
عازمین کی خدمت اور تحائف تقسیم کرے گی سیوہاروی آرگنائزیشن


نئی دہلی،12اپریل(ہ س)۔

حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیئر آرگنائزیشن سال 2002 سے مختلف ممالک سے حج بیت اللہ شریف کے لیے آنے والے حاجیوں کے درمیان تحائف تقسیم کرنے، انہیں بنیادی تربیت دینے کے ساتھ دیگر دشواریوں میں حاجیوں کو مدد فراہم کرنے کی خدمات انجام دیتی آ رہی ہے گذشتہ برسوں کی طرح رواں برس بھی تنظیم کی جانب سے حاجیوں میں تحائف تقسیم کیے جانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں تاکہ حاجیوں کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تنظیم کی جانب سے حاجیوں کے درمیان سعودی حکومت کے قوانین سے متعلق معلومات بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ انجانے میں حاجی حضرات سعودی حکومت کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے بچ سکیں۔

تنظیم کے صدر بہجت ایوب نجمی نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک مختلف کمپنیوں کی جانب سے 3 لاکھ 14 ہزار 213 تحائف حاصل کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید تحائف مسلسل حاصل ہو رہے ہیں۔ سبھی تحائف کی کل تعداد کا 50 فیصد حصہ ایشیائی ممالک کے حاجیوں میں تقسیم کیے جائیں گے جبکہ 25 فیصد تحائف افریقی ممالک کے حاجیوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ 10 فیصد تحائف یورپی ممالک، 5 فیصد امریکہ اور لاتینی امریکہ کے حاجیوں میں تقسیم ہوں گے وہیں 3 فیصد ا?سٹریلیائی ممالک کے حاجیوں اور 7 فیصد مقامی حاجیوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں تنظیم حاجیوں کی خدمت میں ہر طرح کی سہولیات مہیہ کرانے کی کوشش کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دوران حج میں حاجیوں کو پیش آنے والی تمام پریشانیوں کو حل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرحوم حکیم تاج ہاشمی کے حوالے سے گذشتہ برس بھی ان کی دینی علمی و فلاہی خدمات کے حوالے سے تنظیم نے یہ طے کیا ہے کہ ان کے نام سے 10 ہزار تحائف حاجیوں میں تقسیم کیے جائیں گے واضح رہے کہ گذشتہ برس بھی مرحوم کے نام سے 10ہزار تحائف حاجیوں میں تقسیم کیے گئے تھے۔بہجت ایوب نجمی نے مزید کہا کہ اللہ تعالی ہماری ان کوششوں کو قبول فرمائے اور ان تمام کمپنیز کے مالکان کو اجر اعظیم دے جو اس سلسلہ میں ہماے ساتھ ان تحایف کو تقسیم کرنے میں بہت بڑی مدد فراہم کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande