
حیدرآباد، 12 اپریل (ہ س)۔
انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس (انٹک) کے جنرل سکریٹری اورتلنگانہ ریاست کم ازکم اجرت مشاورتی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر بی جنک پرساد کو مزدوروں کے حقوق، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) اورٹریڈ یونین تحریک، خصوصاً کوئلہ شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں باوقاراعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازاگیا ہے۔ ڈاکٹر پرسادنے اتوار کو جاری اپنے بیان میں اس اعزازپراظہارِ تشکرکرتے ہوئے اسے مزدورطبقے کے نام معنون کیا۔ انہوں نے مزدوروں کے حقوق اورفلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈاکٹر پرساد کو یہ اعزازی ڈگری 4 اپریل کو نئی دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں منعقد ایک شاندار تقریب میں ویبک یونیورسٹی اورامریکن انٹرکانٹینینٹل یونیورسٹی(امریکہ وجنوبی افریقہ) کی جانب سے مشترکہ طورپرعطا کی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق