ڈوڈہ پولیس نے مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کیا
جموں, 12 اپریل (ہ س)ضلع ڈوڈہ میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے کھلینی علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 4.43 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد کیا ہے۔پولیس کے مطابق، پولیس پوسٹ کھلینی
Arrested


جموں, 12 اپریل (ہ س)ضلع ڈوڈہ میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے کھلینی علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 4.43 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد کیا ہے۔پولیس کے مطابق، پولیس پوسٹ کھلینی کی ٹیم نے معمول کی ناکہ چیکنگ اور تلاشی مہم انجام دے رہی تھی۔ اسی دوران ایک بس کو تلاشی کے لیے روکا گیا۔

چیکنگ کے دوران بس میں سوار ایک مشتبہ شخص کی تلاشی لی گئی، جس کے دوران اس کے پاس سے گلابی رنگ کی پلاسٹک میں لپٹا ہوا ہیروئن نما مادہ برآمد ہوا۔گرفتار شخص کی شناخت انکیت رینا ولد خوشی رام سکنہ بُن، ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منشیات کے بارے میں کوئی تسلی بخش جواب پیش نہیں کر سکا اور ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ منشیات نوجوانوں میں فروخت کے لیے رکھی گئی تھی۔اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف مہم میں تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر دیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande