ٹریکٹر اور بائک کی ٹکر میں تین کی موت
بیتیا، 12 اپریل (ہ س)۔ضلع کے سہسرام ٹاؤن تھانہ علاقہ کے بڑھیا باغ میں اتوار کے روز صبح ایک دردناک سڑک حادثے میں بچی سمیت تین لوگوں کی دردناک موت ہوگئی۔ تینوں مرنے والے سہسرام ٹاؤن تھانہ علاقہ کے بازار سمیتی کے رہنے والے ہیں۔ جس میں پرمانند کمار (
ٹریکٹر اور بائک کی ٹکر میں تین کی موت


بیتیا، 12 اپریل (ہ س)۔ضلع کے سہسرام ٹاؤن تھانہ علاقہ کے بڑھیا باغ میں اتوار کے روز صبح ایک دردناک سڑک حادثے میں بچی سمیت تین لوگوں کی دردناک موت ہوگئی۔ تینوں مرنے والے سہسرام ٹاؤن تھانہ علاقہ کے بازار سمیتی کے رہنے والے ہیں۔ جس میں پرمانند کمار (25)، خوشبو دیوی (30)، اور کاویہ کماری (2) شامل ہیں۔ ٹریکٹر اور بائک میں شدید ٹکر ہوئی جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق تینوں بائک سوار سہسرام سے کوچس جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار ٹریکٹر سے ان کی ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل بکھر گئی اور تینوں کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے پہنچ کر ٹریکٹر کو قبضے میں لے لیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سہسرام ٹاؤن تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور تینوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال سہسرام بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق موقع سےبھاگ رہے ٹریکٹر کو پکڑ کر ضبط کر لیا گیا ہے۔ مزید کارروائی جاری ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ تینوں افراد اپنی دادی کی شرادھ تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ جانکاری کے مطابق متوفی پرمانند کمار کی دادی کی موت حال ہی میں ہوئی تھی، جس کے لیے گاؤں میں شرادھ تقریب کی تیاریاں جاری تھیں۔ اس تقریب میں شرکت کے لیے تینوں بائک پر کوچس تھانہ علاقے کے مین پورہ گاؤں جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande