ہمایوں کبیر کے خلاف سیوڑی پولیس اسٹیشن میں زیرو ایف آئی آر درج، فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کا الزام
کولکاتا، 11 اپریل (ہ س)۔ عام جنتا اُنین پارٹی کے چیئرمین ہمایوں کبیر ایک بار پھر تنازعات میں گھرگئے ہیں۔ جمعہ کی رات بیر بھوم ضلع کے سیوڑی تھانےمیں ان کے خلاف ’راشٹریہ الپ سنکھیک آرکشن مورچہ ‘ صدر حاجی محمد پرویز صدیقی نے تحریری شکایت درج کرائی ہے۔
Zero-fir-in-siuri-ps-humayun-k


کولکاتا، 11 اپریل (ہ س)۔ عام جنتا اُنین پارٹی کے چیئرمین ہمایوں کبیر ایک بار پھر تنازعات میں گھرگئے ہیں۔ جمعہ کی رات بیر بھوم ضلع کے سیوڑی تھانےمیں ان کے خلاف ’راشٹریہ الپ سنکھیک آرکشن مورچہ ‘ صدر حاجی محمد پرویز صدیقی نے تحریری شکایت درج کرائی ہے۔

شکایت میں الزام عائد یا گیا ہے کہ ہمایوں کبیر ریاست میں پولرائزیشن کرنے اور اسمبلی انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صدیقی نے سیوڑی تھانے میں زیرو ایف آئی آر درج کراتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

صدیقی کا دعویٰ ہے کہ ہمایوں کبیر پیسوں کے عوض انتخابات کو پولرائز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد ملک بھر کے مسلمانوں کے لیے عقیدت کی علامت ہے لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ہمایوں کبیر یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ بابری مسجد کی تعمیر ان کا اصل مقصد نہیں ہے ۔

الزام ہے کہ وہ ہزار کروڑ روپے کا سودا کر کے کسی طاقت کے حق میں الیکشن لڑنے اور بلاواسطہطور پر ”فاشسٹ طاقتوں“کی مدد کر نے کی بات کر رہے ہیں۔

حالانکہ ہمایوں کبیر نے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس کے پیچھے ترنمول کانگریس کی سازش قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل مسلمقوم کو گمراہ کرنے کے لیے ترنمول کانگریس نے باہر سے لوگوں کو لاکر ان کے خلاف مہم چلائی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شکایت کنندگان نے پہلے ہی مرشد آباد کے ریجی نگر پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

ہمایوں کبیر نے واضح کیا کہ وہ پیشگی ضمانت نہیں مانگیں گے اور قانون اپنا کام کرے گا۔قابل ذکر ہے کہ ان کے خلاف یہ تیسرا معاملہ ہے۔ اس سے قبل کولکاتا کے میدان تھانہ اور مرشد آباد کے ریجی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج ہو چکی ۔ ریجی نگر تھانہ پولیس پہلے سے ہی معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande