یوپی اور بنگال میں کروڑوں ووٹ کا حذف ہونا تشویشناک: شفیع دہلوی
برسراقتدارپارٹی اقتدار قائم رکھنے کےلئے ایس آئی آر لائی ہے: محمود پراچہنئی دہلی،11اپریل(ہ س)۔ ایک طرف مردم شماری دوسری طرف ایس آئی آرکاعمل جسکی وجہ سے یوپی میں دوکروڑ سے زیادہ اور بنگال میں تقریباًایک کروڑ ووٹ حذف ہوجانے کی خبر نے ووٹروں کو تشویش
ہندوستھان سماچار یوپی اور بنگال میں کروڑوں ووٹ کا حذف ہونا تشویشناک: شفیع دہلوی


برسراقتدارپارٹی اقتدار قائم رکھنے کےلئے ایس آئی آر لائی ہے: محمود پراچہنئی دہلی،11اپریل(ہ س)۔

ایک طرف مردم شماری دوسری طرف ایس آئی آرکاعمل جسکی وجہ سے یوپی میں دوکروڑ سے زیادہ اور بنگال میں تقریباًایک کروڑ ووٹ حذف ہوجانے کی خبر نے ووٹروں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے اس موضوع پر آج مشن ایجوکیشن کی جانب سے جامع مسجد کے نزدیک دین دنیا ہاوس میں دہلی کی متعدد سماجی تنظیموں کی ایک اہم میٹنگ فضل الرحمن قریشی کی زیر صدارت منعقد کی گئی. شہزادملک کے زیر نظامت اس میٹنگ میں مشن کے قومی صدر شفیع دہلوی نے اپنے تعارفی خطاب میں کہا کہ موجودہ نظام حکومت نے نظام قانون نظام شہریت. نظام تعلیم اور نظام ثقافت کی اہمیت کو پامال کردیا ہے شفیع دہلوی کے مطابق تمام سماجی تنظیموں اور سماجی کارکنوں کو چاہیے کہ ہرگھر تک بیداری کیلئے جدوجہد کریں اور تعلیم کے دوہرے معیار کی نا انصافی کے تعلق سے والدین کی مدد کریں۔ مشن ایجوکیشن کے آرگنائزینگ انچارج ارشد فہمی کے زیر اہتمام اجلاس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر تسلیم رحمانی نے کہا کہ حکومت چلانے کے لیے عوام کو حراساںکرنے کا طریقہ کاربھاجپا سرکار اپنا رہی ہے۔

اجلاس کے خصوصی مقرر مشہور وکیل محمود پراچہ نے کہا کہ ہم سبکواس عمل کی بنیادی وجہ جاننی چاہیے. وجہ ہے ای وی ایم. ای وی ایم کی دھاندلی سے توجہ ہٹانے کے لیے ایس آئی آر کا ڈرامہ رچا گیا ہے اور کسی کا ووٹ حذف کرنے کا کوئی قانون نہیں ہے ہمیں اسی دائرہ میں متحرک ہوجانا چاہیے. مولانا جاوید قاسمی نے کہا کہ ہمارے اطراف کی مساجد میں ہر جمعہ کونماز کے وقت وہاں کے آئمہ کو چاہیے کہ وہ اپنے خطاب میں ایس آئی آر سے متعلق لوگوں کو بیدار کریں۔

ڈاکٹرفہیم بیگ نے اپنے خطاب میں مردم شماری اور ایس آئی آر سے متعلق دستاویزات کی جانکاری فراہم کی اور اس سلسلےمیں عوام کی ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا. اس موقع پر سابق کونسلر اظہر شگوفہ نے کہا کہ عوام کی بے حسی اور بنیادی مسائل سے عدم دلچسپی نے ہمیں زوال پزیر بنادیا ہے اور شہر کے تعمیری کاموں کو تعلیم اور شہری حقوق سے زیادہ اہم بتاکر گمراہ کیا جارہا ہے ہم سبکو اس پر توجہ دینی چاہیے. ڈاکٹر سیما عابد نے مردم شماری اور ایس آئی آر سے متعلق دستاویزات کی مکمل جانکاری کے ساتھ ہی کہا کہ ضروری نہیں کہ آپ کے سبھی دستاویز درست قرار دئے جائیں اس سلسلے میں ہمیں محتاط بھی رہنا ہے۔

محمد شاہد گنگوہی نے کہا کہ قانون کی عدم جانکاری ہمارے شہری حقوق کی پامالی کی بڑی وجہ ہے ہم سوال جواب میں الجھے رہینگے ہمارے سبھی قانون داں حضرات کو عوامی تحریک میں شامل ہونا چاہتے. محمد تقی نے کہا کہ جب تک ہم عوام کے گھر گھر جاکر بیداری کی تحریک نہیں چلائنگے کامیاب نہیں ہوسکتے۔ خلیل بھائی سیفی نے کہا کہ اکثر لوگ تو یہ بھی نہیں جانتے کہ ایس آئی آر کیا ہے اس لیے مردم شماری کے سبھی 33 سوال اور انکے جواب ہمیں گھر گھر تک پہنچانے چاہئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر جاوید صدیقی. محمد ربانی نے بھی اپنے خطاب میں مکمل جانکاری فراہم کی. اپنے خطبہ صدارت میں فضل الرحمن قریشی نے کہا کہ مشن ایجوکیشن صرف تنظیم نہیں یہ ایک تحریک ہے جو نا انصافی اور کسی بھی طرح کی لاَ قانونیت کے خلاف جدوجہد کے لیے تیار ہے۔ آخر میں مٹنگ کے مہتمم ارشد فہمی نے تمام شرکا کی خدمت میں ھدیہ تشکر پیش کیا۔میٹنگ میں پوری دہلی سے سماجی تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی جس میں خصوصی طور پرتبسم َاکبر مسعود ہاشمی مہر ا لنسا. کنور شہزاد محمد عاقل محمد عاشقین عابد ایرانی اسد آزاد تنزیل خاں شاہ جہان اسلم سمیت متعدد سماجی شخصیات نے شرکت کی اور وعدہ کیا کہ وہ سب اپنے علاقوں میں عوامی بیداری مہم کا آغاز کریں گے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande