
پرتاپ گڑھ، 11 اپریل (ہ س)۔ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع میں 4 اپریل کو پنکج شکلا قتل کیس کے دو مطلوب بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔ شواہد اکٹھے کرنے کے دوران فرار ہوتے ہوئے پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک بدمعاش زخمی ہوگیا۔ اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک بھوکر نے ہفتہ کو معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایس ٹی ایف کی ٹیم نے قتل کے ملزمین وویک پانڈے عرف رشیک اور وپن ترپاٹھی کو گرفتار کر کے انتو پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرنے کے لیے ملزم کو بیجل پور پل پر لے گئی۔ اس انکاو¿نٹر کے دوران ملزم وویک نے اچانک پولیس ٹیم کودھکا دے کر انہیں مارنے کے ارادے سے غیر قانونی پستول سے گولی چلا دی۔
اپنے دفاع میں پولیس ٹیم نے جوابی فائرنگ کی جس سے ملزم وویک پانڈے کو دائیں ٹانگ میں گولی لگی ، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر علاج کے لیے پرتاپ گڑھ ضلع اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ شریک ملزم وپن تیواری کو بحفاظت گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول، ایک زندہ کارتوس اور تین خالی کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ دونوں ملزمان پر پچیس پچیس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ پنکج شکلا کے قتل کے بعد سے وہ مفرور تھے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد