سی ایم ڈیش بورڈ کے ذریعے تیزی سے مجموعی ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے سی ایم یوگی کا اتر پردیش
لکھنو، 11 اپریل (ہ س)۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اتر پردیش گزشتہ نو سالوں سے تیزی سے مجموعی ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں نہ صرف بنیادی ڈھانچے میں توسیع ہو رہی ہے بلکہ معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی کو بھی یقینی بنایا جا
سی ایم ڈیش بورڈ کے ذریعے تیزی سے مجموعی ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے سی ایم یوگی کا اتر پردیش


لکھنو، 11 اپریل (ہ س)۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اتر پردیش گزشتہ نو سالوں سے تیزی سے مجموعی ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں نہ صرف بنیادی ڈھانچے میں توسیع ہو رہی ہے بلکہ معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سی ایم ڈیش بورڈ وزیر اعلی یوگی کے خوابوں کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔سی ایم ڈیش بورڈ کے ذریعے عوامی سماعتوں، عوامی بہبود کی اسکیموں اور ریونیو کے کاموں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، جس سے اضلاع کو بہتر انتظامی معیار قائم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ اس سلسلے میں ہمیر پور نے سی ایم ڈیش بورڈ کی مارچ کی رپورٹ میں ریاست میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا ہے، جبکہ بریلی نے دوسرا اور رامپور نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ سی ایم ڈیش بورڈ کی جانب سے ریاست بھر کے اضلاع میں 49 محکموں کے 110 پروگراموں کا مختلف پیرامیٹرز کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اضلاع کی رینکنگ جاری کی جاتی ہے۔مارچ کے لئے سی ایم ڈیش بورڈ کی رپورٹ کے مطابق، ہمیر پور نے ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا، اس کے بعد بریلی ضلع دوسرے نمبر پر اور رام پور ضلع تیسرے نمبر پر ہے۔ ضلع مجسٹریٹ رام پور اجے کمار دویدی نے کہا کہ سی ایم ڈیش بورڈ رپورٹ ان اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے جنہوں نے انتظامی کارکردگی، ترقیاتی کاموں اور ریونیو مینجمنٹ میں نمایاں کام کیا ہے۔ڈی ایم نے کہا کہ حکومت کے ارادوں کے مطابق رامپور میں ترقیاتی کام معیار کے ساتھ بروقت مکمل ہو رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رامپور نے گزشتہ کئی مہینوں سے چیف منسٹر ڈیش بورڈ رپورٹ میں ٹاپ ٹین اضلاع میں اپنا مقام برقرار رکھا ہے۔ اس دوران ہمیر پور نے ترقیاتی اور محصولات کے کاموں کی مشترکہ درجہ بندی میں 10 میں سے 9.55 اسکور حاصل کیا۔ اسی طرح بریلی نے 9.54 پوائنٹس حاصل کئے۔سی ایم ڈیش بورڈ کی رپورٹ کے مطابق، رام پور نے 10 میں سے 9.51 اسکور کیے ہیں۔ مین پوری چوتھے اور ہردوئی پانچویں نمبر پر ہے۔ شاہجہاں پور، لکھیم پور کھیری، جالون، سون بھدرا، اور کوشامبی ٹاپ ٹین اضلاع میں شامل ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande