ایس ایس پی ریاسی نے ماتا ویشنو دیوی ٹریک پر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔
جموں, 11 اپریل (ہ س)شری ماتا ویشنو دیوی یاترا کے پیش نظر سیکورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پولیس نے یاترا ٹریک اور بھون کے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایس ایس پی ریاسی مکند تیبریوال نے اے ایس پی کٹرا کامیشور پوری، ایس ڈی پی او کٹرا، ایس
Ssp


جموں, 11 اپریل (ہ س)شری ماتا ویشنو دیوی یاترا کے پیش نظر سیکورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پولیس نے یاترا ٹریک اور بھون کے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایس ایس پی ریاسی مکند تیبریوال نے اے ایس پی کٹرا کامیشور پوری، ایس ڈی پی او کٹرا، ایس ڈی پی او بھون اور متعلقہ ایس ایچ اوز کی موجودگی میں سیکورٹی صورتحال کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی نے درشنی ڈیوڑی اور بانگنگا سے پیدل گشت کرتے ہوئے بھون تک پورے راستے کا جائزہ لیا اور راستے میں قائم چیکنگ پوائنٹس، داخلی کنٹرول نظام اور تلاشی کے عمل کا معائنہ کیا۔

انہوں نے حساس مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے سیکورٹی کے ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا جبکہ سی سی ٹی وی نگرانی، پولیس چیک پوسٹوں، داخلی راستوں اور علاقے میں سیکورٹی منصوبوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایس ایس پی نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے نگرانی مزید سخت کرنے اور ہجوم کو مؤثر انداز میں منظم کرنے پر زور دیا تاکہ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

جموں و کشمیر پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام مذہبی مقامات اور اہم تنصیبات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات برقرار رکھے جائیں گے تاکہ یاتریوں اور مقامی افراد کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande