تمام اضلاع میں موثرعمل آوری کیلئے رعیتو ڈسٹری بیوشن کمپنی متحرک
حیدرآباد، 11 اپریل (ہ س)۔صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹررعیتو پاورڈسٹری بیوشن کمپنی مشرف فاروقی آئی اے ایس نے زرعی شعبہ کو بجلی کی سپلائی اورآئندہ کی ضروریات اور طلب کے پیش نظرحکمت عملی تیارکرنے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ ڈسٹری بیوشن کمپنی کے عہدی
تمام اضلاع میں موثرعمل آوری کیلئے رعیتو ڈسٹری بیوشن کمپنی متحرک


حیدرآباد، 11 اپریل (ہ س)۔صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹررعیتو پاورڈسٹری بیوشن کمپنی مشرف فاروقی آئی اے ایس نے زرعی شعبہ کو بجلی کی سپلائی اورآئندہ کی ضروریات اور طلب کے پیش نظرحکمت عملی تیارکرنے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ ڈسٹری بیوشن کمپنی کے عہدیداروں کے علاوہ ایڈ منسٹریٹیواسٹاف کالج آف انڈیا کے بجلی ماہرین ، بجلی پالیسی کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والے پروفیشنلس نے اجلاس میں شرکت کی ۔ رعیتوڈ سٹری بیوشن کمپنی کے قیام اورکمپنی کی کارکرد گی کے بارے میں اجلاس میں غورکیا گیا۔ تمام اضلاع میں حکومت کی پالیسی پرموثرعمل آوری کیلئے رعیتو ڈسٹری بیوشن کمپنی متحرک ہوجائے گی۔ اجلاس میں رعیتو ڈسٹری بیوشن کمپنی کو دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے اثاثہ جات کی منتقلی کا جائزہ لیا گیا ۔ نئی کمپنی کے قیام کے سلسلہ میں تکنیکی اور معاشی ضروریات پرماہرین سے رائے طلب کی گئی ۔ ملازمین کے الاٹمنٹ اوران کے سرویس رولس کا تعین اور ضروری ٹریننگ کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔ کمپنی کی جانب سے زراعت، آبپاشی اوربجلی کی سپلائی جیسے اداروں کی بجلی طلب کی تکمیل کی جائے گی۔ کمپنی نے ریاست بھرمیں صارفین اوران کی طلب کے بارے میں اعداد و شمار تیارکئے ہیں۔ زرعی شعبہ کو بجلی کی موثرسپلائی کےلئے بنیادی سطح پرانتظامی ڈھانچہ کو مضبوط بنایاجائے گا۔ مشرف فاروقی نے کہا کہ اثاثہ جات اورملازمین کی تقسیم کاعمل جاریہ ماہ مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2 جون سے رعیتو ڈسٹری بیوشن کمپنی مکمل طور پرکارکرد ہوجائے گی اورزرعی شعبہ اورآبپاشی پروجیکٹس کی بجلی ضرورتوں کی تکمیل ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande