پروفیسر اشوک کمار اے ایم یو کے کنزرویٹیو ڈینٹسٹری و اینڈوڈونٹکس شعبہ کے چیئرمین مقرر
علی گڑھ،11 اپریل (ہ س)۔ ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کنزرویٹیو ڈینٹسٹری و اینڈوڈونٹکس کے پروفیسر اشوک کمار کو شعبہ کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار ان کی سبکدوشی کی تاریخ 30 جون 2028 تک رہے گی۔ پروفیسر کم
پروفیسر اشوک


علی گڑھ،11 اپریل (ہ س)۔

ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کنزرویٹیو ڈینٹسٹری و اینڈوڈونٹکس کے پروفیسر اشوک کمار کو شعبہ کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار ان کی سبکدوشی کی تاریخ 30 جون 2028 تک رہے گی۔

پروفیسر کمار ایک ممتاز فیکلٹی ممبراورکلینیشیئن ہیں، جو تین دہائیوں سے زائد عرصے سے تدریس و تحقیق سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے بی ڈی ایس اور ایم ڈی ایس کی ڈگریاں لکھنؤ یونیورسٹی سے حاصل کی ہیں، جہاں انہوں نے کنزرویٹو ڈینٹسٹری و اینڈوڈونٹکس میں تخصص کیا۔ پروفیسر کمار اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ شعبہ کے چیئرمین رہ چکے ہیں، جو ان کے انتظامی تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ وہ یونیورسٹی کے اہم ادارہ جاتی باڈیز، بشمول اکیڈمک کونسل اور یونیورسٹی کورٹ کے رکن بھی رہے ہیں اور مختلف کمیٹیوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ایک سرگرم محقق کے طور پر، انہوں نے قومی و بین الاقوامی جرائد میں 40 سے زائد تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں اور اینڈوڈونٹکس کے شعبے میں کتابیں بھی تصنیف کی ہیں۔ وہ انڈین اینڈوڈونٹک سوسائٹی اور انڈین ایسوسی ایشن آف کنزرویٹو ڈینٹسٹری اینڈ اینڈوڈونٹکس جیسے پیشہ ورانہ اداروں سے بھی وابستہ ہیں اور مختلف علمی جرائد کے ادارتی و ریویو بورڈ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande