مینا میں ٹی ایم سی امیدوار چندن منڈل پر انتخابی مہم کے دوران حملہ
مشرقی میدینی پور، 11 اپریل (ہ س)۔ مشرقی میدینی پور ضلع کے مینا اسمبلی حلقہ کے بکچا ہالیشہر علاقہ میں انتخابی مہم کے دوران ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے امیدوار چندن منڈل پر ہفتہ کی صبحمبینہ طور پر حملے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ٹی ایم سی نے اس واقعہ
Mayna-Campaign-Attack-Row


مشرقی میدینی پور، 11 اپریل (ہ س)۔ مشرقی میدینی پور ضلع کے مینا اسمبلی حلقہ کے بکچا ہالیشہر علاقہ میں انتخابی مہم کے دوران ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے امیدوار چندن منڈل پر ہفتہ کی صبحمبینہ طور پر حملے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ٹی ایم سی نے اس واقعہ کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ،چندن منڈل انتخابی مہم کے لیے علاقے میں پہنچے تھے۔ اسی دوران کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ واقعہ سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ ٹی ایم سی لیڈروں کا الزام ہے کہ بی جے پی کے حامیوں نے اس حملے کی منصوبہ بندی کی۔ تاہم بی جے پی نے ابھی تک اس الزام پرباضابطہ طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

ترنمول امیدوار چندن منڈل نے کہا، ”ہم پرامن طریقے سے انتخابی مہم چلانے نکلے تھے۔ جب ہم اس گاو¿ں پہنچے تو وہاں گاو¿ں کی کچھ خواتین نے ہم پر جھاڑو، ڈنڈا، بانس، البیسٹر اور پتھروں سے حملہ کر دیا۔ ہم انتخابی عمل کے تحت اپنی مہم پرامن طریقے سے چلانا چاہتے ہیں، لیکن اس واقعے کے پیچھے براہ راست بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہاتھ ہے۔“

وہیں، ضلع بی جے پی قیادت کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کا بی جے پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کا الزام ہے کہ ”لکشمی بھنڈار“ اسکیم کے تحت فنڈزکے مستفیدین کے بینک کھاتوں میں کافی عرصے سے وقت پر نہیں پہنچ رہے ہیں، جس سے مقامی خواتین میں عدم اطمینان بڑھ رہا ہے۔ جب ترنمول امیدوار انتخابی مہم کے لیے اس علاقے میں پہنچے تو مقامی خواتین نے اس معاملے پر سوالات اٹھائے، جس سے تنازعہ پیدا ہو گیا اور معاملہ بڑھ گیا۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ یہ پوری طرح سے مقامی افراد کی ناراضگی اور انتظامی لاپرواہی کا نتیجہ ہے اور اس میں پارٹی کا کوئی کردار نہیں ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande