مدھیہ پردیش میں گرمی بڑھنے لگی، کئی شہروں میں پارہ 5 ڈگری سے تجاوز، نرمدا پورم سب سے گرم
بھوپال، 11 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں آندھی اور بارش کا دور تھمتے ہی گرمی نے پھر سے تیور دکھانے شروع کر دیے ہیں۔ جمعہ کو ریاست کے اکثر شہروں میں دن کے درجہ حرارت میں 1 سے 5.4 ڈگری تک کا اضافہ درج کیا گیا۔ اندور، اجین اور گوالیار میں پارے میں خاصا
ایم پی موسم فائل فوٹو


بھوپال، 11 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں آندھی اور بارش کا دور تھمتے ہی گرمی نے پھر سے تیور دکھانے شروع کر دیے ہیں۔ جمعہ کو ریاست کے اکثر شہروں میں دن کے درجہ حرارت میں 1 سے 5.4 ڈگری تک کا اضافہ درج کیا گیا۔ اندور، اجین اور گوالیار میں پارے میں خاصا اضافہ دیکھنے کو ملا، وہیں بھوپال اور رتلام بھی اس سے مستثنی نہیں رہے۔ ہفتہ کو درجہ حرارت میں مزید اضافے کے آثار ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، 15 اپریل سے ایک نیا سسٹم فعال ہوگا، لیکن اس کا اثر کمزور رہے گا۔ ایسے میں ریاست میں شدید گرمی کا دور جاری رہنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت کی بات کریں تو نرمدا پورم ریاست کا سب سے گرم شہر رہا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ رتلام میں 38.6 ڈگری اور کھرگون میں 38 ڈگری درجہ حرارت رہا۔ اس کے علاوہ دھار، کھنڈوا، نرسنگھ پور اور کھجوراہو میں بھی پارہ 36 ڈگری یا اس سے اوپر پہنچ گیا۔ ریاست کے بڑے شہروں میں اجین سب سے گرم رہا، جہاں درجہ حرارت 35.5 ڈگری درج کیا گیا۔ بھوپال اور جبل پور میں 34.6 ڈگری، اندور میں 35 ڈگری اور گوالیار میں 33.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت رہا۔

گرمی کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیشِ نظر محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ لوگوں کو دن بھر مناسب پانی پینے، جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے اور دوپہر کی تیز دھوپ سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ہلکے اور سوتی کپڑے پہننے اور بچوں و بزرگوں کا خصوصی خیال رکھنے کو کہا گیا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس بار اپریل کی شروعات میں شدید گرمی کے بجائے آندھی، بارش اور ژالہ باری کا اثر دیکھنے کو ملا۔ یکم سے 9 اپریل کے درمیان ریاست کے کئی حصوں میں موسم تبدیل رہا۔ اس دوران گوالیار میں سب سے زیادہ بارش درج کی گئی۔ 15 سے زیادہ اضلاع میں اولے گرے اور تقریباً 45 اضلاع میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جس طرح سردی کے لیے دسمبر اور جنوری اور بارش کے لیے جولائی اور اگست اہم ہوتے ہیں، ویسے ہی گرمی کے لحاظ سے اپریل اور مئی سب سے اہم مہینے ہیں۔ خاص طور پر اپریل کے دوسرے پکھواڑے سے شدید گرمی کا اثر بڑھنے لگتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande