جموں و کشمیر ایک اہم اور نازک مرحلے سے گزر رہا ہے ۔ایل جی
جموں, 11 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ یو ٹی اس وقت ایک نہایت نازک اور اہم مرحلے سے گزر رہی ہے اور نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ایک متحدہ عوامی تحریک کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’نشہ مکت جموں
Manoj sinha


جموں, 11 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ یو ٹی اس وقت ایک نہایت نازک اور اہم مرحلے سے گزر رہی ہے اور نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ایک متحدہ عوامی تحریک کی فوری ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان‘ کے تحت آج سے 100 روزہ خصوصی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ مہم پنچایت سطح سے لے کر پورے یونین ٹیریٹری تک چلائی جائے گی اور اس کی قیادت خود لیفٹیننٹ گورنر کریں گے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں منوج سنہا نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت نوجوان نسل کو منشیات کی لت میں مبتلا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم نہ صرف قانونی اور مجرمانہ پہلوؤں پر توجہ دے گی بلکہ منشیات کے عادی افراد کی بازآبادکاری پر بھی خصوصی زور دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 2020 میں شروع کیے گئے ’نشہ مکت بھارت ابھیان‘ کے بعد جموں و کشمیر میں منشیات کے خلاف کئی مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ سال 2025 میں بھی ایک بڑی مہم چلائی گئی اور پولیس و سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں کامیاب رہی ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموں کے ایم اے اسٹیڈیم میں ایک بڑی تقریب منعقد ہوگی، جس میں سول سوسائٹی، سیاسی رہنما، ماہرین تعلیم اور کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر منشیات کے خلاف حلف لیا جائے گا اور ایک پد یاترا بھی نکالی جائے گی جو پورے جموں و کشمیر میں جاری رہے گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ یہ کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پورے خطے کے نوجوانوں کے مستقبل کی لڑائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے دن پیش آنے والے افسوسناک واقعات اس مسئلے کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔

منوج سنہا نے کہا کہ انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں، پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ایک جامع حکمت عملی تیار کی ہے اور وہ خود مختلف اضلاع کا دورہ کرکے اس مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عوام کو بیدار کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande