
جموں, 11 اپریل (ہ س) : مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کو آدھار ریکارڈ میں بالآخر الگ شناخت مل گئی ہے اور اب ‘جموں و کشمیر’ کے بجائے ‘لداخ’ درج کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کو درپیش طویل مسائل کا خاتمہ ہو گیا ہے۔سرکاری ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کی مداخلت کے بعد ممکن ہوئی، جنہوں نے معاملے کی فوری یکسوئی کی ہدایت دی تھی۔حکام نے بتایا کہ 2019 میں لداخ کو علیحدہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کے باوجود آدھار کارڈ میں ریاست کے خانے میں ‘جموں و کشمیر’ درج رہنے سے شہریوں کو مختلف سرکاری خدمات حاصل کرنے میں دشواری پیش آ رہی تھی۔اس کے بعد لداخ انتظامیہ نے یو آئی ڈی اے آئی کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کیا اور ریکارڈ میں ضروری تبدیلیاں نافذ کی گئیں۔ترجمان کے مطابق ریکارڈ کی اپ ڈیٹ مرکزی سطح پر مخصوص پن کوڈز کی بنیاد پر کی گئی، جس سے لوگوں کو انفرادی طور پر آدھار مراکز جانے کی ضرورت نہیں پڑی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے لداخ کے عوام کو بڑی راحت ملی ہے اور اب وہ آسانی سے اپ ڈیٹ شدہ ای-آدھار ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا معمولی فیس کے عوض پی وی سی آدھار کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
ایل جی نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف عوام کی سہولت میں اضافہ ہوگا بلکہ سرکاری ریکارڈ میں لداخ کی درست نمائندگی بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر