وزیر اعلی نے کویت میں جموں و کشمیر کے افراد کی سڑک حادثے میں موت پر دکھ کا اظہار کیا
جموں, 11 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کویت میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں جموں و کشمیر کے شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے تھانہ منڈی اور سرنکوٹ علاقوں سے تعلق رکھنے
Omer


جموں, 11 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کویت میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں جموں و کشمیر کے شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے تھانہ منڈی اور سرنکوٹ علاقوں سے تعلق رکھنے والے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی تمنا کی تاکہ وہ اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کر سکیں۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ جاں بحق افراد کی میتوں کی جلد وطن واپسی کے لیے تمام ضروری کارروائی کو تیز کیا جا سکے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کویت میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں جموں و کشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے تھانہ منڈی اور سرنکوٹ علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی افراد جان بحق ہو گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande