

مغربی سنگھ بھوم، 11 اپریل (ہ س)۔ مغربی سنگھ بھوم ضلع میں سڑک حادثات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔ تازہ معاملہ ہاٹ گمہریہ تھانہ علاقے کے نوردہ ٹولہ کداپی گاوں کا ہے، جہاں جمعہ کی دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثے میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی، جبکہ ایک نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق، ہلاک شدگان میں وپن سنکو (17) ولد گاردی سنکو اور وکرم سنکو (18) ولد مانا سنکو شامل ہیں۔ وہیں بھیم سنگھ سنکو (23 سال) شدید طور پر زخمی ہے، جبکہ چوتھے چندر موہن سنکو کو ہلکی چوٹ آئی ہے اور وہ فی الحال اپنے گاوں میں ہی ہے۔
واقعے کے تعلق سے بتایا گیا کہ ہاٹ گمہریہ تھانہ علاقے کے منڈا شاہی میں بی جے پی لیڈر سمن بروا کے گھر قبائلی ہو سماج کا روایتی پروگرام ’’دل سنم‘‘ منعقد کیا جا رہا تھا۔ اسی دوران یہ چاروں نوجوان رفع حاجت کے لیے تالاب کی طرف جانے کے لیے ہیرو ایچ ایف موٹر سائیکل سے بلانڈیا کی طرف جا رہے تھے۔ تبھی مخالف سمت سے آ رہے ایک چھوٹا ہاتھی (ٹاٹا میجک) سے ان کی آمنے سامنے زوردار ٹکر ہو گئی۔
ٹکر اتنی خوفناک تھی کہ وپن سنکو کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ وکرم سنکو کو علاج کے لیے چائباسہ لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی بھی موت ہو گئی۔ شدید طور پر زخمی بھیم سنگھ سنکو کو بہتر علاج کے لیے ایم جی ایم جمشید پور ریفر کیا گیا ہے۔
حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے بی جے پی ضلع صدر گیتا بالموچو نے زخمی بھیم سنگھ سنکو اور اس کے والد سیتارام سنگھ سے ملاقات کر کے خیریت دریافت کی اور واقعے کی معلومات دی۔
ادھر، ہاٹ گمہریہ تھانہ انچارج اتم تیواری نے بتایا کہ پولیس معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن