
حیدرآباد ، 11 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے 12 اپریل کوانٹرمیڈیٹ امتحانی نتائج کی اجرائی کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ 12 اپریل اتوارکوفرسٹ اورسیکنڈ ایئر کے نتائج جاری کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ 26 فروری تا 18 مارچ انٹرمیڈیٹ امتحانات کا انعقاد عمل میں آیا جس میں 9 لاکھ سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔ انٹرمیڈیٹ نتائج بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی ویب سائیٹ tgbie.cgg.gov.in پر پیش کئے جائیں گے۔ موبائیل ایپ سے بھی نتائج کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ تعلیم کے شیڈول کے مطابق یکم جون سے جونیئر کالجس کی کشادگی عمل میں آئے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق