
سرینگر، 11 اپریل (ہ س): شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے بونیار علاقے میں سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا ایک نوجوان لڑکا 11 دن کے علاج کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔حکام نے بتایا کہ حادثہ 31 مارچ کو بیلہ بونیار میں اس وقت پیش آیا جب فیضان احمد میر (13) ولد محمد افضل میر زیر رجسٹریشن نمبر جے کے05بی-9881 والے ای رکشہ سے گر گیا۔ اسے ابتدائی طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر (پی ایچ سی) بونیار منتقل کیا گیا اور بعد میں سر میں شدید چوٹ لگنے کے بعد اعلیٰ علاج کے لیے سری نگر کے ایک اسپتال میں ریفر کیا گیا۔حکام نے مزید کہا کہ مسلسل طبی دیکھ بھال کے باوجود، لڑکا سرینگر کے ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir