اے ایم یو انتظامیہ نے قلعہ نگلہ علاقے میں یونیورسٹی اراضی کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت کی
علی گڑھ، 11 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) انتظامیہ نے آج یونیورسٹی کی املاک کے تحفظ اور بندوبست کے سلسلہ میں ایک اہم قدم اٹھایا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے قلعہ نگلہ علاقے میں واقع تقریباً 18 بیگھہ اراضی کا معائنہ کیا،
وی سی معائنہ کرتے ہوئے


علی گڑھ، 11 اپریل (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) انتظامیہ نے آج یونیورسٹی کی املاک کے تحفظ اور بندوبست کے سلسلہ میں ایک اہم قدم اٹھایا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے قلعہ نگلہ علاقے میں واقع تقریباً 18 بیگھہ اراضی کا معائنہ کیا، صورتِ حال کا جائزہ لیا اور اسے محفوظ اور منظم کرنے کے عمل کو آگے بڑھایا گیا۔ اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون، پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان، پراکٹر پروفیسر نوید خاں، ممبر انچارج (پراپرٹی) پروفیسر آصف خاں اور ممبر انچارج (لینڈ اینڈ گارڈنز) پروفیسر انور شہزاد سمیت دیگر اہلکار اس موقع پر موجود رہے۔

وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے کہا کہ یونیورسٹی کی اراضی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے اس مہم میں تعاون کرنے والے تمام افراد کی کاوشوں کو سراہا۔اس کارروائی کے تحت یونیورسٹی پراپرٹی دفتر اور لینڈ اینڈ گارڈنز شعبہ نے باہمی اشتراک سے کام کیا۔ مقامی باشندوں کے ساتھ بات چیت کرکے پوری اراضی کو محفوظ کیا گیا، جس میں اطراف کے لوگوں نے تعاون کیا اور اپنی مویشی وغیرہ یونیورسٹی کی اراضی سے ہٹا لیے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ادارہ اپنی زمینوں اور اثاثوں کے تحفظ کے تئیں پرعزم ہے، اور مستقبل میں یونیورسٹی کی اراضی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے جس میں حدبندی، چہار دیواری کی تعمیر اور کٹیلے تار لگانے کی کارروائی شامل ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande