اے ایم یو نے بارہویں جماعت کے بورڈ نتائج 2026 کا اعلان کیا، ایشیتا گرگ نے پہلی پوزیشن حاصل کی
علی گڑھ،11 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینئر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (بارہویں جماعت)کے بورڈ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں سینئر سیکنڈری اسکول (گرلز) کی ایشیتا گرگ نے 500 میں سے 491 نمبرات حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل
باب سید اے ایمیو


علی گڑھ،11 اپریل (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینئر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (بارہویں جماعت)کے بورڈ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں سینئر سیکنڈری اسکول (گرلز) کی ایشیتا گرگ نے 500 میں سے 491 نمبرات حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ایس ٹی ایس اسکول کے مانیہ گپتا نے 490 نمبرات کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ سینئر سیکنڈری اسکول (گرلز) کی تفہیم نذیر 488 نمبرات کے ساتھ تیسرے مقام پر رہیں۔ سینئر سیکنڈری اسکول (بوائز) کے ہادی احمد نے 486 نمبرات کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔پانچویں پوزیشن مشترکہ طور پر سینئر سیکنڈری اسکول (گرلز) کی الوینہ انصاری، حمنہ اسلام اور ثنا خان اور اے ایم یو گرلز اسکول کی کرتیکا اگروال نے حاصل کی۔ ان سب نے 485 نمبر حاصل کیے۔نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرنعیمہ خاتون نے ان کی محنت اور شاندار کارکردگی کو سراہا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے بھی طلبہ کی لگن اور محنت کی تعریف کی۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر مجیب اللہ زبیری نے بتایا کہ اس امتحان میں کل 2,671 امیدوار شریک ہوئے تھے، جن میں سے 2,543 طلبہ کامیاب قرار پائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande