
سرینگر، 11 اپریل،( ہ س) شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایک 35 سالہ شخص اپنی رہائش گاہ پر اونچائی سے گر کر ہلاک ہو گیا۔متوفی کی شناخت جاوید احمد میر ولد غلام مصطفی میر ساکن گوم احمد پورہ پٹن کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے گرتے ہوئے پیٹ میں شدید چوٹیں آئیں اور اسے سری نگر کے جے وی سی ہسپتال، بیمینا منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir