اے ایم یو کے شعبہ حیوانیات میں بنگلہ دیشی اسکالر کے لیکچر کا اہتمام
علی گڑھ, 10 اپریل (ہ س)۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ حیوانیات میں زولوجیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف ڈھاکہ، بنگلہ دیش کے شعبہ حیوانیات کی سپر نیومریری پروفیسر محترمہ حمیدہ خانم نے ”بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں میں گھونگھوں میں پائے جانے وا
زولوجیکل سوسائٹی


علی گڑھ, 10 اپریل (ہ س)۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ حیوانیات میں زولوجیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف ڈھاکہ، بنگلہ دیش کے شعبہ حیوانیات کی سپر نیومریری پروفیسر محترمہ حمیدہ خانم نے ”بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں میں گھونگھوں میں پائے جانے والے ہیلمِنٹھ پیراسائٹس اور ان کے ارتقائی مراحل: گھونگھوں میں ٹربیلاریا، سیسٹوڈ، نیماٹوڈ اور پینٹاسٹومِڈ کے نئے ریکارڈز“ موضوع پر ایک لیکچر دیا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے پیراسائٹس کے تنوع اور ارتقائی حیاتیات کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔

اس کے بعد ایک تعاملی نشست ہوئی جس میں شرکاء نے مہمان مقرر سے مختلف سوالات کیے اور تبادلہ خیال کیا۔ مہمان مقرر کا خیرمقدم کرتے ہوئے پروفیسر قدسیہ تحسین، چیئرپرسن، شعبہ حیوانیات نے بتایا کہ 1906 میں قائم ہونے کے بعد سے یہ شعبہ تدریس و تحقیق کے میدان میں ایک ممتاز مرکز کے طور پر اپنی شناخت رکھتا ہے۔ انہوں نے شعبہ کی تحقیقی دستیابیوں، بین الاقوامی اشتراک اور جدید حیاتیاتی علوم میں اس کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔ پروگرام کی نظامت اقراء سبحان نے کی، جبکہ پروفیسر یاسر حسن صدیقی نے کلمات تشکر ادا کئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande