دھننجے سنگھ کے 24 سال پرانے قتل کیس میں بحث پوری ہوئی، عدالت جلد فیصلہ سنائے گی
وارانسی، 10 اپریل (ہ س)۔اترپردیش کے وارانسی میں ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے جمعہ کو وارانسی کے ندیسر علاقے میں جونپور کے سابق ایم پی دھننجے سنگھ پر 24 سال پہلے ہوئے جان لیوا حملے کے معاملے میں دلائل مکمل کر لیے۔ دفاعی گواہوں اور شواہد پر مبنی دلائل
UP-COURT-DHANNJAY-MP-MLA


وارانسی، 10 اپریل (ہ س)۔اترپردیش کے وارانسی میں ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے جمعہ کو وارانسی کے ندیسر علاقے میں جونپور کے سابق ایم پی دھننجے سنگھ پر 24 سال پہلے ہوئے جان لیوا حملے کے معاملے میں دلائل مکمل کر لیے۔ دفاعی گواہوں اور شواہد پر مبنی دلائل سننے کے بعد، عدالت نے اپنا فیصلہ 13 اپریل تک محفوظ رکھ لیا ہے۔ عدالتی کارروائی کے دوران سابق ایم پی دھننجے سنگھ موجود تھے۔

دھننجے سنگھ کے وکیل شری ناتھ ترپاٹھی نے کہا کہ عدالت نے استغاثہ اور دفاع، دونوں کی دلیلیں سن لی ہیں۔ دفاع کو اپنا موقف پیش کرنے کا حتمی موقع دیا گیا تھا۔ آج عدالت نے دفاع کے دلائل سنے تاہم استغاثہ نے خاطر خواہ ثبوت پیش کئے۔ اندھا دھند فائرنگ ہوئی ہے تو تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا دی ہونی چاہیے۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا لیا ہے اور امکان ہے کہ بہت جلد فیصلہ سنایا جائے گا۔

یہ ہے سارا معاملہ

دھننجے سنگھ اپنی ساتھیوں کے ساتھ وارانسی سے جون پور سفاری کار میں4 اکتوبر 2002 کو جا رہے تھے کہ کینٹ تھانہ علاقے کے ندیسر میں ٹکسال سنیما کے قریب پہلے سے ہی ایک بولیرو میں سوار حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس حملے میں دھننجے سنگھ، ان کا گنر اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مالدہیاکے سنگھ میڈیکل میں داخل کرایا گیا۔ حملہ آور واردات کو انجام دینے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ مدعی دھننجے سنگھ کی شکایت پر، پولیس نے ایم ایل اے ابھے سنگھ کو مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande