
ٹریلر نے سو رہے 7 لوگوں کو کچل دیا، تین کی موت
جھنجھنو، 10 اپریل (ہ س)۔ جھنجھنو ضلع کے گڑھا گوڑجی علاقے میں ایک ٹریلر نے خیمے میں سو رہے دو خاندانوں کے 7 افراد کو کچل دیا۔ اس حادثے میں ماں بیٹی سمیت تین افراد کی موت ہوگئی۔ تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ بستر خون آلود ہوگئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لے لیا ہے۔ ح
ادثہ ننگلی دیپ سنگھ گاوں میں جمعہ کی صبح 4 بجے پیش آیا۔ واقعے سے ناراض مقامی لوگوں نے گڑھا گوڑجی تھانے کے باہر احتجاج کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ دیا جائے۔ گڑھا گوڑجی تھانہ انچارج سریش رولن نے بتایا کہ حادثہ سنگھانا جانے والی سڑک پر پیش آیا۔ یہاں ایک کھیت میں جھنجھنو کے سورج گڑھ سے آئے 2 خاندانوں کے 12 افراد خیمے میں سو رہے تھے۔ یہ لوگ پیاز کی کھدائی کے لیے آئے تھے۔
جمعہ کی صبح ڈرائیور نے ٹریلر کو ریورس کرنے کے دوران خیمے میں گھسا دیا۔ اس میں ڈوڈی (سورج گڑھ) کی رہنے والی پرینکا (13) دختر منارام اور بجولی (گڑھا گوڑجی) کی موہنی عرف موڈی (12) دختر سریش کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہیں چھوٹکی عرف ہوٹھکی (27) زوجہ سریش نے جھنجھنو کے سرکاری بی ڈی کے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ حادثے میں سنیل (10)، سنجے (6) اور سنجیت (5) کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ابتدائی علاج کے بعد جے پور ریفر کیا گیا ہے۔ روینا (20) جھنجھنو کے بی ڈی کے اسپتال میں داخل ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن