سیکورٹی فورسز نے جموں میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا۔
جموں, 10 اپریل (ہ س)جموں میں سیکورٹی فورسز نے آرمی فارمیشن کے اندر ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا، جبکہ اس کی سرگرمیوں کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص سے پوچھ گچھ جاری ہے اور معاملے کی باریک بی
سیکورٹی فورسز نے جموں میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا۔


جموں, 10 اپریل (ہ س)جموں میں سیکورٹی فورسز نے آرمی فارمیشن کے اندر ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا، جبکہ اس کی سرگرمیوں کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص سے پوچھ گچھ جاری ہے اور معاملے کی باریک بینی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اسے مشتبہ سرگرمیوں کی بنیاد پر روکا گیا۔

ادھر غیر مصدقہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سنجوں فارمیشن کے قریب واقع آرمی پبلک اسکول کی ایک وین کے ڈرائیور کے موبائل فون سے تین پاکستانی نمبرز برآمد ہوئے ہیں، تاہم حکام کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande