اے ایم یو میں قومی انڈرگریجویٹ پیتھالوجی کانفرنس 13 اپریل کو
علی گڑھ، 10 اپریل (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ پیتھالوجی کی جانب سے آئندہ 13 اپریل کو نیشنل پیتھالوجی ڈے کے موقع پر ”پیتھورائزون 2026“ کے عنوان سے ایک قومی انڈرگریجویٹ پیتھالوجی کانفرنس،انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن
اے ایم یو میں قومی انڈرگریجویٹ پیتھالوجی کانفرنس 13 اپریل کو


علی گڑھ، 10 اپریل (ہ س)۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ پیتھالوجی کی جانب سے آئندہ 13 اپریل کو نیشنل پیتھالوجی ڈے کے موقع پر ”پیتھورائزون 2026“ کے عنوان سے ایک قومی انڈرگریجویٹ پیتھالوجی کانفرنس،انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن-میڈیکل اسٹوڈنٹس نیٹ ورک، جے این ایم سی برانچ کے اشتراک سے منعقد کی جائے گی۔اس پروگرام کو اس انداز میں ترتیب دیا گیا ہے جس سے پیتھالوجی اور تحقیقی طریقہ کار سے متعلق طلبہ کے لئے بنیادی تصورات کو واضح کیا جا سکے اور نظریاتی علم اور کلینیکل اطلاق کے درمیان موجود خلا کو کم کیا جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ ماہرین کے لیکچرز کے ذریعے تشخیصی سوچ کو فروغ دینا، کلینکو پیتھالوجیکل تعلق کو اجاگر کرنا اور بیماریوں کے اسباب و میکانزم کو بہتر طور پر سمجھنا بھی اس کانفرنس کا اہم مقصد ہے۔کانفرنس میں تشخیصی پیتھالوجی میں ہونے والی حالیہ پیش رفت اور ان کے مریضوں کی دیکھ بھال میں عملی اطلاق کو بھی اجاگر کیا جائے گا، تاکہ نوجوان میڈیکل طلبہ کو مؤثر کلینیکل فیصلہ سازی کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande