جے این ایم سی کے نیوز لیٹر کا اجرا
علی گڑھ، 10 اپریل (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج سوسائٹی کی جانب سے شائع شدہ نیوز لیٹر ”جے این ایم سی ایکو“ کے پہلے شمارے کا وائس چانسلر دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں اجراء کیا گیا۔تقریب کی صدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے کی۔ اس
نیوز لیٹر


علی گڑھ، 10 اپریل (ہ س)۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج سوسائٹی کی جانب سے شائع شدہ نیوز لیٹر ”جے این ایم سی ایکو“ کے پہلے شمارے کا وائس چانسلر دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں اجراء کیا گیا۔تقریب کی صدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے کی۔ اس موقع پر فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر محمد خالد، جے این ایم سی کے پرنسپل و سی ایم ایس پروفیسر انجم پرویز اور دیگر اساتذہ بشمول پروفیسر نشاط افروز، پروفیسر شاہ محمد عباس وسیم، ڈاکٹر صفیہ حبیب اور ڈاکٹر جمیل احمد موجود تھے۔ اداریاتی ٹیم کے اراکین،ہمالی سنگھ (ایڈیٹر) اور انیکا رُمان راہی (جوائنٹ ایڈیٹر) بھی تقریب میں شامل ہوئے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں پروفیسر محسن خان نے ”جے این ایم سی ایکو“ کو طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں، توانائی اور تعلیمی وابستگی کا مظہر قرار دیتے ہوئے اسے ایک لائق تحسین اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پلیٹ فارم نہ صرف ادارہ جاتی ماحول کو بہتر کرتے ہیں بلکہ اظہارِ خیال، باہمی تعاون اور اعلیٰ کارکردگی کی ثقافت کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ یہ نیوز لیٹر جے این ایم سی میں طلبہ کی زندگی کی سرگرمیوں اور جوش و خروش کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں حاصل ہونے والی دستیابیوں، کیمپس کے پروگراموں اور طلبہ کی نمایاں کارکردگی کو بھی پیش کرے گا۔ادارتی ٹیم نے بتایا کہ یہ نیوز لیٹر سہ ماہی بنیاد پر شائع کیا جائے گا، جس کے توسط سے طلبہ کو فن، ادب اور ثقافت جیسے شعبوں میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande