این ایس ایس، اے ایم یو کی جانب سے ’مائی بھارت بجٹ کوئز‘ کے فاتحین میں انعامات تقسیم
این ایس ایس، اے ایم یو کی جانب سے ’مائی بھارت بجٹ کوئز‘ کے فاتحین میں انعامات تقسیم علی گڑھ، 10 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کی جانب سے ”مائی بھارت بجٹ کوئز“ کے شرکاء کے لیے ایک اعزازی تقریب اور کاؤنسلنگ س
مائی بھارت بجٹ کوئیز


این ایس ایس، اے ایم یو کی جانب سے ’مائی بھارت بجٹ کوئز‘ کے فاتحین میں انعامات تقسیم

علی گڑھ، 10 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کی جانب سے ”مائی بھارت بجٹ کوئز“ کے شرکاء کے لیے ایک اعزازی تقریب اور کاؤنسلنگ سیشن منعقد کیا گیا۔ طلبہ نے اس کوئز میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور مالیاتی امور کے بارے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔کوئز میں محمد عاکف، ارمان علی اور محمد عثمان غنی نے مشترکہ طور پر پہلا انعام حاصل کیا۔ دوسرا انعام محمد انس، گوپال بگھیل اور شب نور کو دیا گیا، جبکہ ثاقب، عمران احمد، مسکان بانو، پیہو سنگھ لودھی اور عارفہ کوثر نے تیسرا انعام حاصل کیا۔

این ایس ایس دفتر میں منعقدہ تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر سید احتشام اکبر، قائم مقام پرنسپل، احمدی اسکول نے اپنے خطاب میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی رہنمائی کی۔ مہمانِ اعزازی عبدالعتیق خان، ٹی جی ٹی، اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول (بوائز) نے بھی شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔ این ایس ایس کے قائم مقام پروگرام آفیسر ڈاکٹر عبدالجبّار نے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات کا مقصد طلبہ میں آگہی، اعتماد اور صحت مند مسابقتی جذبہ پیدا کرنا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ فریدی نے نتائج کا اعلان کیا اور طلبہ کو ایسی تعلیمی سرگرمیوں میں فعال شرکت کے لیے ترغیب دی۔ پروگرام کا انعقاد پروگرام آفیسر محمد عمران خان کی قیادت میں کیا گیا۔ پروگرام آفیسر ناہید اکبری نے کلمات تشکر ادا کیے جبکہ نظامت کے فرائض ذکرہ رحمان نے انجام دئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande