اسمبلی انتخابات: ایک ہی دن ممتا اور شاہ کے پروگراموں سے ضلع میں سیاسی ہلچل
مغربی میدینی پور، 10 اپریل (ہ س)۔ ضلع میں جمعہ کی صبح سے ہی ضلع میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ ضلع کے دو اہم شہروں میں ایک ہی دن طے دو بڑی سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماو¿ں کے مجوزہ روڈ شو کے لئے زوردار طاقت کے مظاہرہ کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سی
Mamta-Shah-Roadshow-Clash


مغربی میدینی پور، 10 اپریل (ہ س)۔ ضلع میں جمعہ کی صبح سے ہی ضلع میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ ضلع کے دو اہم شہروں میں ایک ہی دن طے دو بڑی سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماو¿ں کے مجوزہ روڈ شو کے لئے زوردار طاقت کے مظاہرہ کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سیاسی سرگرمی کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کو مکمل الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ضلع کے مختلف داخلی راستوں اور بڑے چوراہوں پر ناکے بندی کرکے پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ اس دوران دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا جارہا ہے جس سے علاقہ بھر میں سیاسی سرگرمی، تجسس اور بحث کا ماحول نظر آ رہاہے۔

ذرائع کے مطابق، ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جمعہ کی شام میدینی پور کے ضلع ہیڈکوارٹر میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں پیدل مارچ کریں گی۔ خاص طور پر ترنمول امیدوار سوجے ہاجرا کی حمایت میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کو لے کر پارٹی کے کارکنان اور حامی پرجوش ہیں۔

اس دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی جمعہ کی شام کھڑگپور پہنچیں گے۔ یہاں وہ بی جے پی امیدوار دلیپ گھوش کی حمایت میں مالانچا روڈ پر اتل مونی اسکول کے قریب سے خریدہ تک ایک بڑا روڈ شو کریں گے ۔ پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد کے ساتھ اس تقریب کے لیے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 2021 کے اسمبلی انتخابات میں بھی امت شاہ نے گول بازار علاقے میں روڈ شو کیا تھا، جس کا انتخابی اثر پڑا تھا اور اس سیٹ سے بی جے پی امیدوار ہیرنمے چٹرجی جیت گئے تھے۔

ضلع کے دو مختلف شہروں میں ایک ہی دن ہونے والے ان اہم واقعات کی وجہ سے سیاسی ماحول کافی گرم ہے۔ میدینی پور کے سماجی کارکن انل ڈھل نے بتایا کہ شہر کے بازاروں میں بھی بڑی تعداد میں ہجوم دیکھنے کو مل رہا ہے اور انتخابی ریلی کو لے کر لوگوں میں شدید بحث جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار سے بات کرتے ہوئے، بی جے پی ضلع کمیٹی کے رکن سنیل یانڈا نے کہا کہ کھڑگپور سیٹ بی جے پی کی روایتی سیٹ رہی ہے اور پارٹی امیدوار دلیپ گھوش کی جیت یقینی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا کھڑگپور دورہ پارٹی کارکنوں کو مزید جوش بخشے گا اور یقینی طور پر جیت کے فرق میں اضافہ کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande