ڈاکٹر شفیع الزماں نے اپنی کتاب مہاراجہ سہیل دیو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو کمار کو پیش کیا
اعظم گڑھ،10اپریل(ہ س)۔“سماجی انصاف کے مباحث میں ڈاکٹر بی۔ آر۔ امبیڈکر اور موجودہ حالات” کے عنوان سے مرتب کردہ کتاب کو مہاراجہ سہیل دیو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو کمار کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس کتاب کے مرتب ڈاکٹر شفیع الزماں، صدر شعبہ علم
ڈاکٹر شفیع الزماں نے اپنی کتاب کو مہاراجہ سہیل دیو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو کمار کو پیش کیا


اعظم گڑھ،10اپریل(ہ س)۔“سماجی انصاف کے مباحث میں ڈاکٹر بی۔ آر۔ امبیڈکر اور موجودہ حالات” کے عنوان سے مرتب کردہ کتاب کو مہاراجہ سہیل دیو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو کمار کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس کتاب کے مرتب ڈاکٹر شفیع الزماں، صدر شعبہ علمِ سیاسیات، شبلی نیشنل کالج اعظم گڑھ ہیں۔

کتاب مدیر کی جانب سے وائس چانسلر کو پیش کی گئی، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس علمی کاوش کو سراہا اور کہا کہ اس نوعیت کے تحقیقی و فکری کام علمی دنیا میں نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر شفیع الزماں کو آئندہ بھی اسی طرح کے معیاری علمی کام جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس کتاب کا پیش لفظ خود وائس چانسلر پروفیسر سنجیو کمار نے تحریر کیا ہے، جس سے اس تصنیف کی اہمیت اور وقعت مزید بڑھ گئی ہے۔ ڈاکٹر شفیع الزماں نے کتاب کے مقدمے میں ایک دلچسپ تاریخی حوالے کا بھی ذکر کیا ہے کہ ڈاکٹر بی۔ آر۔ امبیڈکر کے ہم جماعت فرخ شیئر اعظم گڑھ کے رہنے والے تھے، جو اس زمانے میں اسکول آف اکنامکس لندن میں ان کے ساتھ زیر تعلیم تھے۔ مزید یہ کہ ڈاکٹر شفیع الزماں کی تقریباً بیس سال قبل فرخ سیئر سے ملاقات بھی ہوئی تھی، جس کا ذکر انہوں نے کتاب میں کیا ہے۔ یہی پہلو اس کتاب کو نہ صرف علمی بلکہ تاریخی اعتبار سے بھی خاص اہمیت عطا کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande