عثمان آباد میں تلجا بھوانی مندر کی ترقی کے لیے 1865 کروڑ کی منظور، رام مندر طرز پر ترقیاتی منصوبہ نافذ ہوگا
عثمان آباد میں تلجا بھوانی مندر کی ترقی کے لیے 1865 کروڑ کی منظور، رام مندر طرز پر ترقیاتی منصوبہ نافذ ہوگا ممبئی، 10 اپریل (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ضلع عثمان آباد میں واقع تلجا بھوانی مندر کی ترقی کے لیے 1865 کروڑ روپے کے بڑے منصوبے کو منظوری دے دی
Development Tuljabhavani Temple


عثمان آباد میں تلجا بھوانی مندر کی ترقی کے لیے 1865 کروڑ کی منظور، رام مندر طرز پر ترقیاتی منصوبہ نافذ ہوگا

ممبئی، 10 اپریل (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ضلع عثمان آباد میں واقع تلجا بھوانی مندر کی ترقی کے لیے 1865 کروڑ روپے کے بڑے منصوبے کو منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ اعلان ضلع کے نگراں وزیر پرتاپ سرنائیک نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مندر کی ترقی رام مندر کے طرز پر کی جائے گی، جس کے تحت بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو جدید بنایا جائے گا۔

ممبئی کے منترالیہ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس ترقیاتی منصوبے پر تفصیلی غور کیا گیا، جس کے بعد اس کی منظوری دی گئی۔ وزیر کے مطابق اس منصوبے کے تحت 421 کروڑ روپے کے مختلف کاموں کے لیے ٹینڈر جاری کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ترقیاتی منصوبے سے متاثر ہونے والی 105 نجی املاک میں سے تقریباً 75 فیصد مالکان سے کامیاب مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں، جس سے باقی کاموں کے لیے زمین اور دیگر معاملات جلد حل ہونے کی امید ہے۔

حکام کے مطابق باقی ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر کا عمل بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا، جبکہ منصوبے کے مختلف کاموں کا سنگ بنیاد مئی کے دوسرے ہفتے میں رکھا جائے گا۔ پرتاپ سرنائیک نے کہا کہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور سنیترا پوار بھی موجود ہوں گی۔

اجلاس میں رکن اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل، اورنگ آباد ڈویژن کے کمشنر جتیندر پاپلکر، ضلع کلکٹر کیرتی کمار پجار، ضلع پریشد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر پریانودا مہادالکر، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شفقت آمنہ اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande